رانی چیٹرجی نے دلہن بنی تصاویر شئیر کر دیں، مداحوں نے سوالات اٹھا دیئے

Aug 01, 2021 | 14:43:PM
رانی چیٹرجی نے دلہن بنی تصاویر شئیر کر دیں، مداحوں نے سوالات اٹھا دیئے
کیپشن: بھارتی اداکارہ رانی چیٹرجی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بھارتی اداکارہ رانی چیٹرجی (صبیحہ شیخ)نے انسٹا گرام پر اپنی دلہن کے لباس میں کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان کی ان تصاویر کو لے کر لوگ ان سے شادی سے متعلق سوال کر رہے ہیں۔ حالانکہ اداکارہ نے کسی کا بھی کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھوجپوری اداکارہ رانی چیٹرجی جن کا اصل نام صبیحہ شیخ نے انسٹا گرام پر دو پوسٹ میں تصاویر شیئر کی ہیں۔ اداکارہ کے دونوں پوسٹ ہی برائیڈل لُک میں ہے۔ ایک پوسٹ کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی رانی چٹرجی نے کیپشن میں لکھا، ’سجنا سنورنا پسند نہیں مجھے، لیکن کبھی کبھی پسند ہے‘۔

 
 رانی چٹرجی کی تصویر دیکھ کر لوگ خوب کمنٹس کر رہے ہیں۔ لوگوں نے ان سےشادی کے حوالے سےسوال کر رہے ہیں۔ ایک نے لکھا، ’مبارک ہو میم، منگنی ہورہی ہے نا آپ کی‘۔ دوسرے نے لکھا، ’شادی کر لیا یا ابھی نہیں کی ہیں‘۔ اگر رانی چٹرجی کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کی جائے تو گزشتہ ماہ ہی اداکارہ کا بوائے فرینڈ  مندیپ سے بریک اپ ہوا ہے۔ انہوں نے پوسٹ شیئر کرکے اس بات کی معلومات مداحوں کو دی تھی۔

یاد رہے کہ اداکارہ نےگزشتہ سال اپنے پیار کے بارے میں سبھی کو بتایا تھا اور بوائے فرینڈ کے نام کا انکشاف اس سال ویلنٹائن ڈے  پر پیار کا اظہار کرتے ہوئے کیا تھا۔رانی چیٹرجی کے گھر میں ان کی شادی کو لے کر  تیاری چل رہی تھی اور مداح بھی انکی شادی پر کافی خوش تھے۔ لیکن بریک اپ کی خبروں نے سبھی کا دل توڑ دیا تھا۔اب رانی چٹرجی کی زندگی میں کوئی آیا ہے یا نہیں، اس کے بارے میں اداکارہ نے ابھی تک کوئی انکشاف نہیں کیا ہے۔ 
 یہ بھی پڑھیں: جب دل ہی ٹوٹ گیا۔۔ بوائےفرینڈ کیلئےانوکھا تحفہ۔۔ ویڈیو وائرل