جب دل ہی ٹوٹ گیا۔۔ بوائےفرینڈ کیلئےانوکھا تحفہ۔۔ ویڈیو وائرل

Aug 01, 2021 | 13:15:PM
جب دل ہی ٹوٹ گیا۔۔ بوائےفرینڈ کیلئےانوکھا تحفہ۔۔ ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک لڑکی نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے لئے تحفے کے طور پر 2 زوردار تھپڑ ڈلیوری بوائے کے ذریعے بھیجے دیئے۔ بوائے فرینڈ نے جب اپنے گھر کا دروازہ کھولا تو اس عجیب و غریب تحفہ ملنےکے بعد اسکے ہوش اڑ گئے۔
 میڈیا رپورٹس کےمطابق بریک اپ  کے بعد  بہت سے جوڑے ایک دوسرے سے بدلہ لینے کے لئے مختلف طریقوں سے کوشش کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک مضحکہ خیز انتقام ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی 30 سیکنڈ کی ویڈیو میں  ایک ڈیلیوری بوائے  ایک شخص کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ 

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی نے  اپنے سابق بوائے فرینڈ کے لئے تحفے کے طور پر 2  زوردار تھپڑڈلیوری بوائے کے ذریعے بھیجے ہیں۔ڈیلیوری بوائے اس شخص کے پاس پہنچا اور اس نے ایک کے بعد ایک دونوں گالوں پر تھپڑ مارا۔زوردار تھڑ کھانے والے شخص کو ڈلیوری بوائے کی یہ عجیب حرکت سمجھ میں نہیں آئی، تب ڈلیوری بوائے اسے بتاتا ہے کہ یہ تھپڑ اس کیلئے اسکی گرل فرینڈ نے آرڈر کئے تھے۔  تھپڑ مارنے کے بعد وہ ایک پرچی پر اس شخص کے دستخط بھی لیتا ہے جاتے جاتے ڈیلیوری بوائے اسے بتایا ہے کہ اسکی سابق گرل فرینڈ تو تھپڑ کے ساتھ اسے گھونسے پڑوانا چاہتی تھی لیکن یہ اسکے بجٹ سےباہر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہنسی روکنا منع ہے،دلہن کی مستی بھری ویڈیو وائرل