احسن اقبال کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آ گیا

Aug 01, 2021 | 00:30:AM
احسن اقبال کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آ گیا۔لیگی رہنمانے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں احسن اقبال نے کہاہے کہ مجھے کورونا کی دوبارہ تشخیص ہوئی، میں نے آئسولیشن اختیار کرلی ہے، تمام دوستوں، احباب اور اہلیان نارووال سے درخواست ہے میری جلد صحت یابی کیلئے اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔ 


دوسری جانب اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز بھی کورونا سے متاثر ہو گئی تھیں۔