عامر اعوان قتل کیس، عدالت سے بڑی خبر آگئی

Apr 01, 2026 | 23:56:PM
عامر اعوان قتل کیس، عدالت سے بڑی خبر آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تاجر عامر اعوان قتل کیس میں ملوث پانچ ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

اے ار وائی نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس کی سماعت کی اس دوران پولیس کی جانب سے ملزمان کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

پولیس نے استدعا کی کہ ملزمان سے آلہ قتل اور چوری شدہ سامان برآمد کرنا ہے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔