بلوچستان میں بارشوں سے سیلاب، مسافر وین اور ٹرک برساتی نالے کے سیلاب میں بہہ گئے

Apr 01, 2026 | 20:15:PM
   بلوچستان میں بارشوں سے سیلاب، مسافر وین اور ٹرک برساتی نالے کے سیلاب میں بہہ گئے
کیپشن: ڈمپر کی مدد سے قلعہ عبداللہ ندی کے سیلاب میں پھنسی ہوئی مسافر وین کے مسافروں کو بچانے کی سعی کی جا رہی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ویسٹرلی وِنڈز  کے زیر اثر بے وقت بارشوں کی  تباہ کاریاں جاری ہیں، بلوچستان میں کئی علاقے سیلاب کی زد میں آ گئے ہیں۔ بلوچستان کے  برساتی نالوں میں غیر معمولی پانی آنے سے ایک مسافر وین اور ایک ٹرک پانی میں بہہ گئے۔

بلوچستان کے پہاڑی ضلع  قلعہ عبداللہ، گلستان اور جنگل پیرعلیزئی کے کئی مقامات پر بے وقت بارشوں سے آنے والے سیلابی ریلوں نے تبادہی مچا دی، ایک مسافر وین برساتی نالے میں آئے ہوئے پانی میں بہہ گئی اور ایک ٹرک بھی سیلابی پانی کے ریلے میں بہہ گیا۔

قلعہ عبداللہ کی ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ  تحصیل گلستان کے علاقے حبیب زئی میں ایک ٹرک سیلابی ریلے میں بہہ گیا، ٹرک میں اشیائے خورونوش تھی۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ سیلابی ریلے میں ایک مسافر وین بھی بہہ گئی جس میں  15 مسافر سوار تھے۔ 

مسافر وین میں سوار افراد نے مشکلوں سے اپنی جانین بچائیں۔  وہ  وین کی چھت پر چڑھ کر بیتھ گئے۔ عدلاقہ کے لوگوں نے ایک طاقتور ڈمپر کا بندوبست کیا جس نے بپھری ہوئی ندی کے اندر کھڑا ہو کر مسافر وین کے مسافروں کو بچایا، 

کئی لوگوں کو ندی کے پانی میں بہتے ہوئے کئی لوگوں کو علاقہ کے لوگوں نے خود ندی مین اتر کر پانی میں بہہ جانے سے بچایا۔ 

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قلعہ عبداللہ ندی میں اونچے درجے کا سیلاب  ہے۔ سیلابی پانی سے کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک متاثر  ہو رہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشین اور توبہ اچکزئی کے کئی  برساتی ندیوں میں مسافر گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔م

گندم کی کھڑی فصل پر بے وقت  بارشوں کے برے اثرات

ویسٹرلی وِنڈز کے زیر اثر بلوچستان میں کئی روز سے شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔ سندھ اور پنجاب کے وسیع علاقے میں بارشوں کی زد میں آئے ہیں۔ ان بے وقت بارشوں  اور  تیز ہواؤں سے پنجاب اور سندھ کے ساتھ بلوچستان کے بھی کئی علاقوں میں گندم کی کھڑی فصلیں متاثر ہو رہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت نے عمران خان رہائی فورس بنانے پر  سہیل آفریدی سے جواب طلب کر لیا