بریانی بھرے سموسہ کی تصاویر،سوشل میڈیا پر وائرل

Apr 01, 2023 | 09:11:AM
سوشل میڈیا پر اس وقت بریانی سموسہ کافی وائرل ہے جسے دیکھ کر روزے داروں کا پارہ ہائی ہو رہا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر اس وقت بریانی سموسہ کافی وائرل ہے جسے دیکھ کر روزے داروں کا پارہ ہائی ہو رہا ہے۔

آپ نے آج تک بریڈ سموسہ، آلو سموسہ، چائنیز سموسہ، مٹن اور بیف سموسہ تو سن رکھا ہوگا مگر بریانی سموسہ مارکیٹ میں نیا آیا ہے اور اس کمبینیشن نے روزے کی حالت میں سب کے سر چکرا دیئے ہیں۔

سموسوں اور بریانی کے شوقین افراد کے لیے بریانی سموسہ کچھ اچھی خبر ثابت نہیں ہو رہی، تیزی سے وائرل ہوتی اس پوسٹ پر کھانے پینے کے شوقین افراد بس غصے کا اظہار ہی کر پا رہے ہیں۔

اس پوسٹ پر آنے والے دلچسپ کمنٹس اس بات کا ثبوت ہیں کہ دنیا میں کچھ بھی ممکن ہے مگر بریانی اور سموسے کا ملاپ کسی صورت عوام کو قبول نہیں ہے۔