قرض کی دلدل میں پھنسے2 بچیوں کے باپ کی خودکشی

Apr 01, 2021 | 13:41:PM
 قرض کی دلدل میں پھنسے2 بچیوں کے باپ کی خودکشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کے علاقے اسلامپورہ میں قرض کی دلدل میں پھنسے 2 بچیوں کے باپ نے خود کو پھندا لگاکر خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سنت نگر اسلامپورہ کا 37 سالہ اعظم رکشہ ڈرائیور تھا اور اس نے سود پر15 لاکھ روپے قرض لے رکھا تھا اور اسے قرض خواہ رقم کی واپسی کے لئے مجبور کرتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اعظم کے گھر والے  رات کو شادی پر گئے تو اس نے خود کو پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔پولیس حکام  کا یہ بھی کہنا ہےکہ متوفی 2کمسن بچیوں کا باپ تھا، موت کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔