واٹس ایپ پر بھتہ طلب کرنیوالے ملزم کی قریبی رشتہ دار کو چونا لگانےکی کوشش ناکام

Oct 31, 2025 | 18:49:PM
واٹس ایپ پر بھتہ طلب کرنیوالے ملزم کی قریبی رشتہ دار کو چونا لگانےکی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسامہ ملک) کراچی  میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے سی پی ایل سی کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتےہوئے  شہری سے بھتہ طلب کرنے والے ملزم  کو گرفتار کر لیا، ملزم مدعی کا قریبی رشتے دار نکلا ۔

ایس ایس پی ایس آئی یو   امجد شیخ  کے مطابق  اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ  کی ٹیم نے سی پی ایل سی کے ہمراہ مشترکہ کارروائی میں بیرون ملک میں مقیم شہری سے بھتہ طلب کرنے والے ملزم گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم مدعی کا قریبی رشتے دار نکلا،ملزم کے خلاف تھانہ سچل میں 15 اکتوبر کو مقدمہ درج کیا گیا تھا،مقدمے کی تفتیش ایس آئی یو سی آئی اے کو منتقل ہوئی تھی، ایس آئی یو نے تکنیکی عملے اور سی پی ایل سی کی معاونت سے ملزم کو سچل کے علاقے سے گرفتار کیا،گرفتار ملزم کی شناخت احسن فاروقی کے نام سے ہوئی،ملزم سے اسلحہ گولیاں اور بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کیا، ملزم نے کویت میں مقیم شہری سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا،شہری کے بہن بھائیوں کو نقصان پہنچانے کی سنگین دھمکیاں دی گئی، شہری سے ایک کروڑ روپے بھتے کی رقم کا مطالبہ کیا،شہری بلال طویل عرصے سے اپنی فیملی کے ہمراہ بیرون ملک مقیم ہے،ملزم نے پیسوں کی لالچ کے عوض اپنے ہی رشتے دار کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا،گرفتار ملزم کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب خان اب لمبے لمبے چھکے لگائیں گے، بہترین پرفارمنس پر سلیکٹ کرلیا گیا