الیکشن کمیشن نےحدبندیوں کیلئے اڑھائی ماہ کا وقت دینے کی رضامندی ظاہر کردی،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ

Oct 31, 2025 | 17:19:PM
الیکشن کمیشن نےحدبندیوں کیلئے اڑھائی ماہ کا وقت دینے کی رضامندی ظاہر کردی،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ
کیپشن: ووٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)سیکرٹری لوکل گونمنٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ  الیکشن کمیشن نےحدبندیوں کیلئے اڑھائی ماہ کا وقت دینے کی رضامندی ظاہر کر دی۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کاکہناتھا کہ پنجاب حکومت نے حدبندیوں کیلئے اڑھائی ماہ کا وقت مانگا ہے،حدبندیاں مکمل کرکے پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کو جمع کروائے گی،حدبندی رولز کی تکمیل کے بعدکمیشن حلقہ بندیوں کا عمل شروع کردے گا،ان کاکہناتھا کہ ہم نے حدبندیوں کیلئے مزید اڑھائی ماہ کا وقت مانگا ہے،کوشش ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے مراحل کو جلد از جلد مکمل کریں۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں ہماری تیاری مکمل ہے،اپریل مئی تک تمام سب مکمل ہوجائے گا۔ان کاکہناتھا کہ انشاءاللہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بروقت ہوں گے تاخیر نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر سستا ہو گیا