ڈالر کی قدر میں معمولی کمی 

Oct 31, 2025 | 17:08:PM
ڈالر کی قدر میں معمولی کمی 
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدرمیں ایک پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔انٹر بینک میں ڈالر 280.92  روپے سے کم ہوکر 280.91 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 پیسے کمی سے 281.95 روپے،یورو 1.35 روپے کمی سے 328.75 روپے،برطانوی پاؤنڈ 2.02 روپے سستا ہوکر 374.23 روپے،یو اے ای درہم 1 پیسے کم ہوکر 77.55 روپےاورسعودی ریال 2 پیسے کمی سے 75.62 روپے کا ہوگیا۔

ادھرپاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام  ہوا۔100 انڈیکس میں 4898 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ۔100 انڈیکس 3.13 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 61 ہزار 631 کی سطح پر بند ہوا۔

100 انڈیکس کی بلند سطح 1 لاکھ 62 ہزار 194 رہی جبکہ 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 1 لاکھ 58 ہزار 195 رہی ۔سٹاک مارکیٹ میں 39.69 ارب روپے مالیت کی 87.78 کروڑ شئیرز کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ میں 372 کمپنیوں کے شئیرز میں تیزی،77 میں کمی اور 37 میں استحکام رہا۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی خریداری کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:چلغوزے کی قیمت میں ریکارڈ کمی، 8 ہزار روپے کلو سستا ہو گیا