حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

Oct 31, 2022 | 21:36:PM
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
کیپشن: پٹرول پمپ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،پٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل ، مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گی ۔ان کاکہناتھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 نومبر تک یہی رہیں گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے،سٹیٹ بینک ایک لاکھ ڈالر مالیت کی ایل سیز کل سے کلئیر کرےگا۔