آزاد کشمیر کا نوجوان محبت کو پانے کیلئے لائن آف کنٹرول عبور کر گیا

May 31, 2026 | 20:26:PM
 آزاد کشمیر کا نوجوان محبت کو پانے کیلئے لائن آف کنٹرول عبور کر گیا
کیپشن: ذیشان میر اور ارم بانو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آزاد کشمیر کا نوجوان لائن آف کنٹرول عبور کر کے اُڑی سیکٹر پہنچ گیا۔

سرحد پار محبت کی ایک اور کہانی، ذاتی جذبات ریاستی حدود سے ٹکرا گئے،خونی لکیر کے دونوں جانب رشتوں کی حقیقت ایک بار پھر سامنے آ گئی۔

 ذرائع کے مطابق ذیشان میر مبینہ طور پر ارم بانو سے ملاقات کیلئے سرحد پار گیا،اطلاعات کے مطابق  اُڑی سیکٹر میں بھارتی فورسز نے نوجوان اور لڑکی کو حراست میں لے لیا۔دونوں سے تفتیش جاری ہے  اور قانونی کارروائی کا امکان ہے۔ واقعہ نے دونوں اطراف کے خاندانوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا۔

ماہرین کاکہناہے کہ ایسے واقعات نہ صرف افراد بلکہ دونوں ممالک کے تعلقات پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ 

 ماضی میں بھی ایل او سی کے آرپار محبت کی کئی کہانیاں سامنے آ چکی ہیں، سیکیورٹی حلقوں نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:کب اور کہاں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع؟  اہم پیش گوئی سامنے آ گئی