ملتان بورڈ کے بارھویں جماعت کے امتحانات کل سے دوبارہ شروع ہوں گے

May 31, 2026 | 18:31:PM
 ملتان بورڈ کے بارھویں جماعت کے امتحانات کل سے دوبارہ شروع ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سہیرا رانا) ملتان تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کا  دوبارہ آغاز کل سے ہو گا۔

ملتان تعلیمی بورڈ کے انٹڑمیڈیٹ امتحانات  عید کی چھٹیوں کے  دوران رکے رہے۔ اب عید کی چھٹیاں تمام ہو گئی ہیں تو   جماعت بارہویں کے امتحانات کا سلسلہ کل سے بحال ہو رہا ہے۔

 بارہویں کے سٹوڈنٹ یکم جون کو اکنامکس ، بینکنگ اور کمپیوٹر سٹڈیز کا پیپر دیں گے ۔  کل سیکنڈ ٹائم  میں  فلاسفی کا پیپر  ہو گا۔

ملتان بورڈ کے  بارہویں جماعت کے امتحانات 12 جون تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے:   امریکہ کا جنگ بند کرنے کے معاہدہ کی طرف زیادہ واضح قدم؛ افواہیں کیا ہیں اور حقائق کیا ہیں؟