پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اضافی چینی کی برآمد کا مطالبہ کردیا

13 لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی موجود ہے،چیئرمین پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو خط

May 31, 2026 | 16:29:PM
 پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اضافی چینی کی برآمد کا مطالبہ کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)شوگر ملز مالکان چینی کی برآمد کے لیے سرگرم ہوگئے اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اضافی چینی کی برآمد کا مطالبہ کردیا۔
چیئرمین پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو خط لکھ دیا جس میں ملک میں 13 لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی کی موجودگی کا دعویٰ کیاگیاہے۔
پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کے مطابق  ایک ماہ کے اسٹریٹجک ذخائر رکھنے کے بعد بھی 7 لاکھ 60 ہزار ٹن اضافی چینی موجود ہے،اضافی چینی کی برآمد بارے کابینہ کمیٹی کی تشکیل کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
خط میں کہاگیاہے کہ ملکی ضروریات سے زائدچینی کو برآمد کیا جائے،شوگر انڈسٹری نے کرشنگ سیزن 26-2025 میں مقامی ضرورت سے زیادہ چینی بنائی،اضافی چینی کی برآمد سے پاکستان تقریباً 50 کروڑ ڈالر کا  زرمبادلہ کما سکتا ہے۔
خط میں چیئرمین پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن چودھری ذکاءاشرف نے کہاہے کہ چینی کی حالیہ قیمتیں اس کی پیداواری لاگت سے بہت کم ہیں،چینی کا بڑا ذخیرہ رکھنے پر شوگر انڈسٹری کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے،آنے والے کرشنگ سیزن میں بھی گنے کی ایک اور ریکارڈ فصل کا تخمینہ لگایا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:این ایف سی ایوارڈ؛ صوبوں کو 8 ہزار 2 سو ارب دینے کا تخمینہ
خط میں حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ کابینہ کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے اورشوگر ملز ایسوسی ایشن  کے وفد کو اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جائے۔