وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈٹرمپ کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی

May 31, 2026 | 14:20:PM
وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈٹرمپ کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وائٹ ہاؤس نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےمیڈیکل ٹیسٹوں کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں صدر ٹرمپ کومکمل طور پر صحت مند اور صدارتی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے فِٹ قرار دیا گیا ہے۔
امریکی صدرکے معالج ڈاکٹر شان باربیلا نے بتایاہے کہ صدر ٹرمپ کی ٹانگوں میں سوجن کی پہلے کے مقابلے میں بہتر ہو چکی،ہاتھوں پر نشانات اور نیل بار بار مصافحہ کرنے کا نتیجہ ہیں۔
معالج نے صدر ٹرمپ کو اسپرین کے استعمال، جسمانی سرگرمیاں بڑھانے اور وزن کم کرنے کا مشورہ دیا ہے، صدر ٹرمپ کا طبی معائنہ والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈکل سینٹر میں تیسری بار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی یمن میں غذائی قلت کے باعث قحط کا خطرہ ،اقوام متحدہ نے خبردار کردیا
 صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنے میڈیکل اورعلمی امتحان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ بہت اچھی آئی ہے،علمی امتحان میں 30 میں سے 30 نمبرلئے، جو پہلے کوئی امریکی صدر نہیں حاصل نہیں کر سکا۔