گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری:محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے،اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے،اس کے علاوہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارش کا امکان ہے۔
میانوالی، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ اور لاہور میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے،خطہ پوٹھوہار میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تجارتی معاہدہ، پاکستانی نمائندے آئندہ ہفتے امریکہ آرہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، پشاور، صوابی، مردان، کوہاٹ اورکرک میں بارش کا امکان ہے،بالائی خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہونے کی بھی توقع ہے، بعض علاقوں میں ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،کشمیر،گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
کراچی سمیت صوبہ سندھ میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ کراچی سمیت صوبہ سندھ کے بیشتراضلاع میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔