تجارتی معاہدہ، پاکستانی نمائندے آئندہ ہفتے امریکہ آرہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

May 31, 2025 | 09:26:AM
تجارتی معاہدہ، پاکستانی نمائندے آئندہ ہفتے امریکہ آرہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی نمائندے آئندہ ہفتے امریکہ آرہے ہیں۔

 صدر ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر میڈیا کے نمائندوں سے  بات کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیائی ملک ٹیرف سے متعلق معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ کام کررہے ہیں، امریکہ اس وقت بھارت سے ڈیل کرنے کے بہت قریب ہے جبکہ پاکستانی نمائندے آئندہ ہفتے امریکہ  آرہے ہیں۔

خبرایجنسی کےمطابق پاکستان کو برآمدات پر امریکہ کی جانب سے 29 فیصد ٹیرف کا سامنا ہےکیونکہ پاکستان کا تجارتی سرپلس 3ارب ڈالر ہے۔ جبکہ بھارت کو امریکہ شپمنٹ پر 26 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

اس سے پہلے اوول آفس میں ایلون مسک کی موجودگی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے پاکستان اوربھارت کوجنگ سے روکا۔

یاد رہے کہ  یہ نویں بار تھا کہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی جوہری تباہی کا باعث بن سکتی تھی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی پر وہ پاکستان اوربھارت کے رہنماوں کے شکر گزار ہیں۔

 انہوں نے یہ واضح کیا ہےکہ ان لوگوں کے ساتھ تجارت نہیں کرسکتے جوایک دوسرے پرگولیاں برسارہے ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت اور پاکستان لڑرہے ہوں تو انہیں ان دونوں ممالک سے ٹریڈ معاہدہ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔