وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

May 31, 2025 | 00:30:AM
وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزرا آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کوئٹہ پر ان کے ہمراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزرا بھی کوئٹہ میں جرگے میں شرکت کریں گے، جرگے میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کو بھی مدعو کیا گیا۔

کوئٹہ میں ہونے والے جرگے میں اراکین اسمبلی، قبائلی اور سیاسی عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے، جرگے میں بلوچستان کی امن وامان سمیت مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کوئٹہ میں ہونے والے جرگے میں صوبے کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :شمالی وزیرستان میں خاتون نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا