اڑھائی فٹ کا دلہا دلہن بیاہ لایا

May 31, 2022 | 16:35:PM
اڑھائی فٹ کا دلہا دلہن بیاہ لایا
کیپشن: اڑھائی فٹ کا دولہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک) فتح جھنگ 2.5 فٹ لمبے دولہے کو اٹک سےاپنے ہی قد کی دلہن مل گئی ۔

تفصیلات کے مطابق فتح جھنگ میں ایک غیر شادی شدہ شخص جس کا قد 2.5 فٹ ہےاپنے قد کی دلہن کے ملنے پر خوش ہو گیا۔28 سالہ شوکت علی اپنے لیے ایک دلہن تلاش کرنا چاہتا تھا جو اس سے لمبی نہ ہو اور خوش نصیبی سے اسے اس کی پسند کی لڑکی مل گئی۔

اٹک کے رہائشی خاندان نے اپنی 28 سالہ بیٹی آمنہ کا ہاتھ شوکت کے ہاتھ میں دینے پر رضامندی ظاہر کی۔ شوکت جب اپنی دلہن کو لینےاٹک ل آئے تو لوگ اسے ہاتھوں میں اٹھا کر  سیلفیاں بناتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ۔ کتنےکا ہو گیا؟

شوکت علی اپنے علاقے میں چیئرمین کے نام سے مشہور اور ایک  ہوٹل کے کار پارک میں کام کرتا ہے۔انہوں نے اپنی شادی میں خوب مزے لیے اور شادی پر ڈانس بھی کرتے رہے۔دوسری طرف، آمنہ بھی اپنے دلہن کے لباس میں مہندی اور چمکدار زیورات میں ملبوس تھی.

یہ بھی پڑھیں:مہندرا سنگھ دھونی مشکل میں پھنس گئے