مہندرا سنگھ دھونی مشکل میں پھنس گئے

May 31, 2022 | 14:48:PM
 مہندرا سنگھ دھونی مشکل میں پھنس گئے
کیپشن: مہندرا سنکھ دھونی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈیا کرکٹ  ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی سمیت 8 افراد کے خلاف 30 لاکھ کا چیک باؤنس ہونے کے باعث بہار کے بیگوسرائے سی جے ایم کورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس انٹرپرائزز کے مالک نیرج کمار نرالا نے بیگو سرائے کورٹ آف جسٹس رومپا کماری کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں نیو گلوبل پروڈکشن انڈیا لمیٹڈ نئی دہلی، کمپنی کے چیئرمین مہندر سنگھ دھونی ایف آئی آر میں 8 افراد کو نامزد کیا۔جن میں سی ای او راجیش آریہ، ڈائریکٹر (اکاؤنٹ ایڈمنسٹریشن) مہندر سنگھ۔، مارکیٹنگ ہیڈ ارپت دوبے، اے ڈی عمران بن ظفر، مارکیٹنگ منیجر وندنا آنند اور مارکیٹنگ اسٹیٹ ہیڈ بہار اجے کمار شامل ہیں۔

ملزمان کے خلاف عدالت میں دھوکا دہی کی دفعہ 138 کے تحت شکایت درج کروائی گئی ہے جس میں الزام ثابت ہونے کی صورت میں 2 سال قید یا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔نیرج کمار نیرالا نے الزام لگایا کہ ہماری کمپنی کو 36 لاکھ 86 ہزار روپے دیے گئے تھے تاہم متعدد بار عدم تعاون پر اور قانونی نوٹس کا جواب نہ دینے پر کمپنی کی جانب سے مقدمہ درج کروایا۔

یہ بھی پڑھیں:حج آپریشن کی تیاریاں مکمل۔ پہلی پرواز 5 جون کو سعودیہ روانہ ہو گی

واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان اس پراڈکٹ کی تشہیر کرتے ہیں اور کمپنی کے چیئرمین بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ۔ کتنےکا ہو گیا؟