حج آپریشن کی تیاریاں مکمل۔ پہلی پرواز 5 جون کو سعودیہ روانہ ہو گی

May 31, 2022 | 12:53:PM
حج آپریشن کی تیاریاں مکمل۔ پہلی پرواز 5 جون کو سعودیہ روانہ ہو گی
کیپشن: حج آپریشن پانچ جون کو شروع ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئندہ حج کی پہلی پرواز 5 اور 6 جون کی درمیانی شب اسلام آباد سے روانہ ہو گی تیاریاں مکمل کرلی گئیں حج آپریشن کا آغاز پانچ روز تاخیر سے شروع ہوا ہے پہلی پرواز آج سے شروع ہونا تھی ۔

وزارت مذہبی امور کے قائمقام سیکرٹری آفتاب اکبر درانی کے مطابق حج آپریشن 2022 پلان کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے مذہبی امور نے 6 ماہ پر محیط حج آپریشن کو ایک ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کی گئی حاجی کیمپوں کے ذریعے 80 فیصد سے زائد سرکاری عازمینِ حج کی تربیت کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔

سعودی حکام کی ہدایت پر روڈ ٹو مکہ کی پہلی پرواز 5 اور 6 جون کی درمیانی شب اسلام آباد سے روانہ ہو گی عازمین حج کو پروازوں سے متعلق اطلاع بذریعہ ویب سائٹ اور موبائل میسیج کی جائے گی سرکاری عازمین حج PIA، ایئر بلیو، سرین اور سعودی ائیر کے ذریعے سعودی عرب پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ۔ کتنےکا ہو گیا؟

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج جاری تربیتی پروگرامز میں شرکت کو یقینی بنائیں، عازمین متعلقہ حاجی کیمپوں سے رابطہ رکھیں، ہدایات کے مطابق حج کی تیاری مکمل کریں۔وزارت کا عملہ، بینک، ایئرلائنز اور دیگر سٹیک ہولڈرز کامیاب حج آپریشن کیلئے ٹائم لائن کے مطابق مصروف عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک کا بھگوڑا عمران خان ہر سطح پر ناکام ہوچکا۔ مریم اورنگزیب