ڈی چوک کا بھگوڑا عمران خان ہر  سطح پر ناکام ہوچکا۔ مریم اورنگزیب

May 31, 2022 | 10:48:AM
 ڈی چوک کا بھگوڑا عمران خان ہر  سطح پر ناکام ہوچکا۔ مریم اورنگزیب
کیپشن: مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)‏وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  آئین شکن اور عدلیہ کی توہین کے مجرم سپریم کورٹ سے کس منہ سے اور کیا مانگ رہے ہیں؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی عدالتی کندھا استعمال کرنے کی مذموم سازش بھی فتنہ و فساد مارچ کی طرح ناکام ہوگی۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں وکلاء کنونشن سے خطاب میں سابق وزیر اعظم عمران نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے تحفظ کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ پُرامن احتجاج کے تحفظ کے لئے سپریم کورٹ رولنگ دے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بڑاحکم دیدیا۔ انتظامیہ الرٹ

 واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 26 مئی کو لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو مطالبات تسلیم کرنے کے لئے 6 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، حکومت 6 دن میں الیکشن کا اعلان کرے ورنہ ملک بھر سے کارکنوں کو لے کر دوبارہ اسلام آباد آؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں:لانگ مارچ: دیگر آپشنز کیا ہیں ؟ عمران خان نے بتا دیئے