طلبا کیلئے اہم خبر:انٹر کے امتحانات کی تاریخ تبدیل۔ نیا شیڈول جاری

May 31, 2022 | 15:44:PM
طلبا کیلئے اہم خبر:انٹر کے امتحانات کی تاریخ تبدیل۔ نیا شیڈول جاری
کیپشن: طلبا پرچہ دے رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)طلبا کےلئے اہم خبر،کراچی میں انٹر کے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرکے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلمی بورڈ کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید کی ہدایت پر ناظم امتحانات  نے کورنگی لانڈھی سے قومی اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر کراچی میں انٹر کے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کیا۔

نئے شیڈول کے مطابق انٹر کے امتحانات اب 15 جون کے بجائے 18 جون سے ہوں گے۔

18 جون کو مختلف زمروں کے چار پرچے ہوں گے، امتحانات 6 جولائی تک جاری رہیں گے جس کے بعد عملی امتحانات کا آغاز ہوگا،اس حوالے سے نوٹیفیکشن بھی کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںحمزہ شہباز کی حلف برداری کیخلاف کیس ۔عدالت سے بڑی خبر آ گئی