ریاست مخالف تقریر،پی ٹی آئی کے ایم این اے کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سبحان اللہ خان)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے ڈاکٹر امجد علی کے خلاف ریاست مخالف تقریر پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی پر ریاستی اداروں اور آئین کے خلاف اشتعال انگیز خطاب کا الزام ہے،ڈاکٹر امجد علی کے خلاف مقدمہ عدالتی احکامات کے تحت تھانہ کوکارئی میں درج کرلیا گیا ،ایف آئی آر میں بغاوت، اشتعال انگیزی اور امن عامہ میں خلل کی دفعات شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق درخواست گزار سجاد علی نے 22-A کے تحت عدالت سے رجوع کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : شام کے پونے سات ہو گئے، قذافی سٹیڈیم میں آئی یو اور پی زی کے میچ کا ٹاس نہیں ہو سکا