نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دورہ چین پر وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دورہ چین کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی ہے جس کے دوران مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات کیلئے آمد پر اسحاق ڈار کا دیایوتائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں گرمجوشی سے استقبال کیا گیا ، نائب وزیراعظم اور چینی وزیرخارجہ نے پاک چین تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی ۔
اسحاق ڈار چین کے ایک روزہ سرکاری دورے پر بیچنگ میں موجود ہیں ، نائب وزیراعظم نے ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان کو ٹیلیفون بھی کیا ۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان تازہ ترین علاقائی اور عالمی صورتحال پر بات چیت ہوئی ،ہاکان فیدان نے چار ملکی اجلاس کیلئے پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہا ۔
دونوں رہنماؤں کا پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ، بدلتی علمی صورتحال کے تناظر میں قریبی رابطے رکھنے پراتفاق کیا ۔
یہ بھی پڑھیں :اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی میں ملاقات کرا دی گئی