وزیراعظم کا دورہ لاہور، فرائض میں غفلت پروی آئی پی سیکیورٹی کے 27 غیر حاضر اہلکار معطل 

Mar 31, 2026 | 18:50:PM
وزیراعظم کا دورہ لاہور، فرائض میں غفلت پروی آئی پی سیکیورٹی کے 27 غیر حاضر اہلکار معطل 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور دورے کے موقع پر وی آئی پی سیکیورٹی کے 27 غیر حاضر اہلکاروں کو فرائض میں غفلت پر معطل کر دیا گیا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق 19 مارچ کو آفیشل وزٹ کے دوران وزیراعظم کے روٹ پر تعینات اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی سے غائب تھے، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

  مذکورہ اہلکار، مین مارکیٹ، اوریگا سنٹر اور کلمہ چوک کے مقامات پر زمین اور بلند عمارتوں پر تعینات تھے،جب یہ بات حکام کے علم میں آئی تو انہوں نے تحقیقات شروع کردیں، پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا لیکن وہ اپنے سینئر ز کو مطمئن نہیں کرسکے۔ 

 حکام کا کہنا ہے کہ غیر حاضری پر محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔مراسلے کے مطابق سیکیورٹی ڈیوٹی وزیراعظم کی لاہور آمد کے پیش نظر شہر کے مختلف مقامات پر تعینات کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی میں ملاقات کرا دی گئی