اب ایک منٹ واک ٹیسٹ سے حیاتیاتی عمر کی جانچ ممکن 

Mar 31, 2026 | 18:01:PM
اب ایک منٹ واک ٹیسٹ سے حیاتیاتی عمر کی جانچ ممکن 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اب ایک منٹ کی واک سے حیاتیاتی عمر کی جانچ آسان ہو گئی ، ماہرین صحت کے مطابق انسانوں کے چلنے کی رفتار ان کی اصل حیاتیاتی عمر کی طرف اہم اشارہ بن سکتی ہے جس سے دماغی کارکردگی کو بھی جانچا جا سکتا ہے ۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ انسان کے چلنے کی رفتار اس کی اصل یعنی کہ حیاتیاتی عمر (biological age) کا اہم اشارہ بن سکتی ہے، نئی طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صرف 1 منٹ کا ایک سادہ واک ٹیسٹ جسمانی صحت، دماغی کارکردگی اور مجموعی عمر کے بارے میں اہم معلومات فراہم کر سکتا ہے۔

اس ٹیسٹ میں فرد کو تقریباً 4 میٹر کا فاصلہ معمول کی رفتار سے چلنے کو کہا جاتا ہے اور وقت نوٹ کیا جاتا ہے، اس عمل سے چلنے کی رفتار میٹر فی سیکنڈ (m/s) میں ناپی جاتی ہے، طبی طریقۂ کار میں 2 میٹر رفتار بڑھانے اور 2 میٹر رفتار کم کرنے کے حصے شامل ہوتے ہیں تاکہ درست نتیجہ حاصل کیا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق چلنے کی رفتار کو اب صحت کی ’چھٹی اہم علامت‘ سمجھا جا رہا ہے جس سے دل کی صحت، دماغی کارکردگی، پٹھوں کی مضبوطی، گرنے کے خطرے اور شرحِ اموات کا امکان، سُست رفتار کمزوری، عضلاتی کمی یا اعصابی مسائل جیسے مسائل کو جانچا جا سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ کسی شخص کی حیاتیاتی عمر اس کی پیدائشی عمر سے کم یا اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ واک اور جسمانی ورزش کریں، طاقت اور توازن بڑھانے والی مشقیں کرنے کی روٹین بنائیں، متوازن غذا کا استعمال کریں اور  باقاعدہ جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ سالانہ طبی معائنے میں چلنے کی رفتار کی جانچ شامل کرنے سے صحت اور عمر کے خطرات کا بر وقت اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی میں ملاقات کرا دی گئی