ملک بھر میں لاکھوں مسلمان شب قدر کی تلاش میں اعتکاف کی نیت سے معتکف ہوگئے

Mar 31, 2024 | 20:56:PM
ملک بھر میں لاکھوں مسلمان شب قدر کی تلاش میں اعتکاف کی نیت سے معتکف ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک بھر میں لاکھوں مسلمان شب قدر کی تلاش میں اعتکاف کی نیت سے معتکف ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آج نماز مغرب سے قبل مساجد میں سنت اعتکاف کی نیت سے معتکف ہوئے۔ ملک بھر کی مساجد میں معتکف حضرات کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ٹھہر جانے یا خود کو روک لینے کے ہیں۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کی غرض سے مسجد میں قیام کرنے کو اعتکاف کہتے ہیں اور یہ عبادت جہاں روح کی پاکیزگی کا باعث ہے وہیں خوش نصیبوں کو لیلۃ القدر بھی مل جاتی ہے۔

اعتکاف کے دوران یہ خوش نصیب مساجد میں قائم اپنے خیموں میں اللہ کے حضور سربسجود رہنے، تلاوت قرآن سے فیض یاب ہونے کے ساتھ عبادات میں مشغول رہیں گے۔ 

عید الفطر کا چاند نظر آنے کے بعد متعکفین اعتکاف ختم کر کے اپنے گھروں کو جا سکیں گے جبکہ خواتین اپنا اعتکاف گھروں میں مکمل کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر پاکستان میں زلزلہ