ڈالر کی قیمت میں مزید کمی،روپیہ مہنگا ہوگیا

Mar 31, 2023 | 10:44:AM
ڈالر کی قیمت میں مزید کمی،روپیہ مہنگا ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 NEWS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)ڈالر کی گرتی ہوئی قیمت سنبھل نہ سکی ،روپیہ روز بروز تگڑا ہونے لگا۔

کاروباری ہفتہ کے آخری روز ڈالرکے لین دین کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی ،انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسےسستا ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 283.66 روپے سے کم ہوکر 283.50 روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا گیا،اس پرسیاست بندکرنی چاہیے۔آئی ایم ایف سے تکنیکی معاملات پر بات چیت ہورہی ہے، پہلی مرتبہ ملکی ذخائر 10ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں،کوشش ہے جون تک ذخائر 13ارب ڈالر تک لے جائیں،حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پوری کوشش کررہی ہے۔