عمران خان کسی بھی ملک پر الزام لگا کر اپنی نالائقی نہیں چھپا سکتے، شازیہ مری 

Mar 31, 2022 | 21:45:PM
شازیہ مری، عمران خان، کسی بھی ملک، الزام، نالائقی، چھپا نہیں سکتے
کیپشن: شازیہ مری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی اور سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہاہے کہ جو ہماری خارجہ پالیسی سے انڈیا نہ کرسکا وہ عمران خان نے آج کردیا، عمران خان کسی بھی ملک پر الزام لگا کر اپنی نالائقی نہیں چھپا سکتے۔
وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل میں شازیہ مری کا کہناتھا کہ عمران خان کا ذہنی توازن خراب ہوچکا ہے، خدشہ ہے کہ کہیں اقتدار کے چھن جانے پر یہ شخص خود سوزی نہ کرلے،پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ ملک کو ہر قسم کا بحران میں دھکیلنے والا آج بیرونی سازشوں کی بات کررہا ہے، بائیڈن کو فون کی درخواست بھجوانے والا آج سازشی تھیوری گھڑ لایا، ان کاکہناتھا کہ جعلی خط کا ڈرامہ فلاپ فلم ثابت ہوچکا، پی پی رہنما نے کہاکہ مودی کے جیت کی دعائیں کرنے والے کے خلاف کوئی کیوں سازش کرے گا؟کشمیر کا سودا کرنے والے کے خلاف کوئی ملک کیوں سازش کرے گا ؟ ۔

یہ بھی پڑھیں: اتوار کو اور تگڑا ہو کر سامنے آئوں گا، وزیراعظم عمران خان