کورونا وائرس۔ این سی او سی کا آج آخری دن

Mar 31, 2022 | 15:48:PM
این سی او سی، فائل فوٹو
کیپشن: این سی او سی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ  آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا آخری دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں    کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے  بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کا آج آخری روز ہے جس کے بعد  ذمہ داریاں  محکمہ صحت  کے سپرد کر دی جائیں گی۔کورونا کیسز کی شرح انتہائی کم ہوچکی ہے اور ویکسی نیشن کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ این سی او سی کی ذمہ داریاں وزارت صحت کے سپردکی جارہی ہیں۔2سال تک این سی اوسی کی سربراہی کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔

 انہوں نے کہا  کہ االلہ کی رحمت اور پوری قوم کے تعاون سے ہم اس بے مثال چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں، بطور پاکستانی مجھے  فخر ہے کہ  بین الاقوامی ایجنسیوں اور شخصیات کی جانب سے  پاکستان کوکوویڈ پالیسی  کے لیےدنیا کے کامیاب ترین ممالک میں سے ایک کے طور پر سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:      عجیب الخلقت بچے کی پیدائش۔دو بچے ایک ہی دھڑ میں پیوسٹ