2سر  ۔3 ہاتھ۔ زندہ بچے کی پیدائش ۔ڈاکٹر حیران

Mar 31, 2022 | 13:50:PM
عجیب الخلقت بچے کی پیدائش
کیپشن: عجیب الخلقت بچے کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں دو سر  تین ہاتھوں والے زندہ بچے کی پیدائش پر  ڈاکٹر بھی حیران ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق 28 مارچ کو رتلام ، مدھیا پردیش میں پیدا ہونے والے بچے اب بھی ہسپتال میں ڈاکٹر کی زیر نگرانی ہے، سہیل اور شاہین خان اس کے والدین ہیں جنہیں پہلے ہی اس واقعے سے آگاہ کردیا گیا تھا۔

 ہسپتال کی سینیئر ڈاکٹر لاہوتی نے زندہ بچوں کو ایک معجزہ قرار دیا ہے جس میں دو بچے ایک ہی دھڑ پر باہم پیوست ہوجاتے ہیں، دونوں سروں کے عین درمیان ایک اور ہاتھ بھی اگ آیا ہے تاہم اس وقت ڈاکٹروں نے کسی بھی قسم کی سرجری یا آپریشن سے انکار کردیا۔

واضح رہےکہ اس پیدائشی نقص کو طب کی زبان میں ڈائی سیفیلک پیراپیگس کہا جاتا ہے جس میں ایک دھڑ پر ایک اور اضافی سر یا عضو بن جاتا ہے۔ ایسے بچے عموماً مردہ پیدا ہوتے ہیں لیکن اب تک یہ بچے زندہ ہیں جو ایک اور حیرت انگیز امر ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:      لاہور:گھر کی چھت سے نومولود برآمد