گھریلو لڑائی جھگڑا ۔مشتعل  ماں نے 3 بچوں کو چھریاں مار  کر قتل کردیا

Mar 31, 2022 | 14:51:PM
 گھریلو لڑائی جھگڑا ۔مشتعل  ماں نے 3 بچوں کو چھریاں مار  کر قتل کردیا
کیپشن: لاش(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آبادمیں گھریلو جھگڑے نے 3 بچوں کی جان لے لی۔ماں کے ہاتھوں بچوں کے  تہرے قتل کا  افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقہ میں  شوہر اور بیوی کے درمیان گھریلو لڑائی جھگڑا ہوا جس پر خاتون مشتعل ہوگئی اور اپنے تین بچوں کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا،خاتون نے خود کو بھی چھری مارکرخودکشی کی کوشش میں زخمی ہو گئی ۔جاں بحق ہونے والے بچوں میں 7سالہ آیان، 4سالہ مسکان اور 3سالہ نور شامل ہیں، لاشوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ذخمی خاتون کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیںلاہور:گھر کی چھت سے نومولود برآمد