تحریک عدم اعتماد۔خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ

Mar 31, 2022 | 11:24:AM
خیبر پختونخوا اسمبلی، فائل فوٹو
کیپشن: خیبر پختونخوا اسمبلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم حتمی فیصلہ عمران خان کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں اوراپوزیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا میں  تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد حکومت نے حکمت عملی تیار کرلی ہے اور حکومت نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی پر نظر رکھنا شروع کر دی ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی سے ملاقات کا بھی فیصلہ کیا ۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ، حکومتی ترجمان معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل نہیں کی جائے گی، صوبائی حکومت اپنا کام کرتی رہے گی اور صوبے کی ترقی کے لیے ترقیاتی منصوبے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    3 نیوکلیئر پاور پلانٹس ٹرپ ۔ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ