لاہور:خوفناک ٹریفک حادثہ۔موٹر سائیکل سوار 3نوجوان جاں بحق

Mar 31, 2022 | 09:09:AM
ٹریفک حادثہ، فائل فوٹو
کیپشن: ٹریفک حادثہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مغل پورہ موٹر سائیکل سوار 3نوجوان ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم میں جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق تین موٹر سائیکل سوار نوجوان مغل پورہ پل کی طرف جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی سریوں سے بھرے ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم ہوا اور اس کے نیچے آنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، پولیس نے لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیں۔

پولیس کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے، جاں بحق نوجوانوں کی عمریں 18 سے 20 سال ہیں، جاں بحق نوجوان میں سے 2 مزنگ اور 1 انار کلی کا رہائشی ہے جب کہ ان میں سے ایک کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی۔

 واضح رہے پولیس ایس ایچ او مغل پورہ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:    کوٹری:ریلوے لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا