کوٹری:ریلوے لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

Mar 31, 2022 | 08:38:AM
کوٹری:ریلوے لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) کوٹری کےقریب  ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوٹری کے مقام پرریلوے لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس سے ریلوے ٹریک متاثر ہو گیا  اور ٹرینوں کی آمدوروفت روک دی گئی ہے۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو ئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق ڈیڑھ سے دو فٹ ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے ۔پٹری متاثر ہونے کے باعث مختلف ٹرینوں کو کوٹری، بھولاڑی، حیدرآباد اور دیگر اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے۔

 زکریا اور پاکستان ایکسپریس کو کوٹری ریلوے اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔ علامہ اقبال  ، قراقرم  اور  مہران ایکسپریس کو بھی روک دیا گیا جبکہ عوامی اور شالیمار ایکسپریس کو بھولاڑی اور جھمپیر سٹیشنز پر روک دیا گیا۔

 دھماکے کے فوری بعد  رینجرز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:    میزبان کا مذاق کرنا اچھا لیکن ایک حد تک۔سلمان خان