میزبان کا مذاق کرنا اچھا لیکن ایک حد تک۔سلمان خان

Mar 30, 2022 | 16:21:PM
سلمان خان، فائل فوٹو
کیپشن: سلمان خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ کے میگا اسٹارسلمان خان کا کہنا ہے کہ میزبان کے طورپرحساس ہونا اورمذاق کرنا اچھی بات ہے لیکن مذاق ایک حد میں رہ کرنا چاہیے۔

بالی وڈاسٹارسلمان خان نے ہالی وڈ اداکار کی جانب سے شوکے میزبان کوتھپڑ مارنے کے واقعے پرردعمل میں کہا کہ  ’ بگ باس‘ اور ’دس کا دم‘ سمیت متعدد لائیو شوز کی میزبانی کرچکا ہوں۔ شوز کے دوران نامناسب واقعات  بھی ہوتے ہیں جس پر دکھ اور مایوسی کا اظہار شوز کے دوران کردیتا ہوں مگر میں اپنی حد میں رہتا ہوں۔

 آسکر ایوارڈز 2022 کی تقریب کے دوران معروف ہالی وڈ ادکار وِل اسمتھ نے امریکی کامیڈین کرس راک کواپنی بیوی کے بارے میں مذاق پر تھپڑ مار دیا جس کے بعد سے ول اسمتھ تنقید کی زد میں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:    آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا۔مچل مارش بھی ون ڈے سیریز سے باہر