ڈالر مزید سستا، یورو اور برطانوی پاؤنڈ مہنگے ہو گئے

Jul 31, 2026 | 19:01:PM
ڈالر مزید سستا، یورو اور برطانوی پاؤنڈ مہنگے ہو گئے
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے سستا ہوگیا ۔انٹربینک میں ڈالر 277.81 روپے سے کم ہوکر 277.80 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستاہوکر 279.85 روپے ، یو اے ای درہم 6 پیسے کم ہوکر 76.91 روپے ،سعودی ریال 4 پیسے کمی سے 75.18 روپے پرآگیاجبکہ یورو 89 پیسے مہنگاہوکر 324.83 روپے ، برطانوی پاؤنڈ  1.76 روپے مہنگاہوکر 379.49 روپے کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سکول بند رکھنے کا اعلان ،نوٹیفکیشن جاری