پاکستان کیساتھ کلائمیٹ ریزیلینس فنانس،ٹیکنالوجی و دیگر شعبوں میں کام کیلئےتیار ہیں،ایتھوپیائی سفیر
پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ ایک دن میں 700 ملین پودے لگانے میں رینیول تھرو پلاننگ مہم میں شمولیت اختیار کر لی, جمال بیکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
( انور عباس)ایتھوپیائی سفیر جمال بیکرنے کہا ہے کہ ایتھوپیائی سفیر جمال بیکر عبداللہ کہتے ہیں پاکستان کے ساتھ مل کر کلائمیٹ ریزیکینس فنانس, کلائمیٹ ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنےکو تیار ہیں۔
پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر کی رہائش گاہ پر گرین لیگسی انی شیٹو کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا جس میں پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ ایک دن میں 700 ملین پودے لگانے میں رینیول تھرو پلاننگ مہم میں شمولیت اختیار کر لی، مہم رواں برس ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کے گرین لیگیسی انی شیٹوو کے تحت شروع کی گئی ہے،گرین انی شیٹوو شجرکاری مہم کا آغاز فیتہ کاٹ کر کیا گیا جس کے بعد مہمانوں نے پودے لگائے۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں مختلف غیر ملکی سفراء اور وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے شرکت کی۔
اس موقع اپنے خطاب میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ نے کہا کہ ایتھوپیا کے حکام اور موسمیاتی ماہرین کا ایک اعلی سطح وفد اظہار یکہتی اور ملک بھر مین گرین ڈائیلاگ اور شجرکاری مہم میں حصہ لینے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ،جمال بیکر عبداللہ نے ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ ایک پرامن,مستحکم اور خوشحال پاکستان کے قیام کے لیے ضروری ہے،ہم پاکستان کے ساتھ مل کر کلائمیٹ ریزیکینس فنانس, کلائمیٹ ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنےکو تیار ہیں۔
جمال بیکر عبداللہ کا کہنا تھا ماحولیاتی تبدیلیاں ہمارے سیارے اور انسانی وجود کر لیے سنجیدہ خطرہ ہے اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہو گا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ 1990 سے 1998 تک ایتھوپیا کو پاکستان جیسے مسائل کا سامنا رہا تاہم ایتھوپیا نے بھرپور ترقی کی ہم اس ترقی سے سیکھنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی ،ڈیزل مہنگا کر دیا