حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
کیپشن: پیٹرول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول 7 روپے 54 پیسے فی لٹر سستاکر دیا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپیہ 48 پیسے فی لٹر مہنگاکر دیا۔
پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لٹر ہو گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 83 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں:تم شرط رکھو کہ جان کے بدلے خان ،دوسری سانس لی تو بزدل کہنا! زرتاج گل کا 10سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پہلا ٹوئٹ