تعلیمی ادارے یکم اگست 2025 سے دوبارہ کھلیں گے، اعلامیہ جاری

Jul 31, 2025 | 23:07:PM
 تعلیمی ادارے یکم اگست 2025 سے دوبارہ کھلیں گے، اعلامیہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کے ضلع نوشکی کے تعلیمی ادارے یکم اگست 2025 سے دوبارہ کھلیں گے۔تمام ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کو بھی اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشکی نیاز اللہ سمالانی  نے لیٹر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ضلع بھر کے تمام اسکول یکم اگست 2025 سے دوبارہ کھل جائیں گے۔ طلبہ و طالبات کو پابندی سے اسکولوں میں حاضر رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ تمام ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کو بھی اپنی حاضری یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشکی نے واضح کیا ہے کہ اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں باقاعدگی سے جاری رکھی جائیں گی 
اور کسی بھی غیر حاضری پر رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو وقت پر اسکول بھیجیں تاکہ تعلیمی وقت ضائع نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:گوگل کا بڑا اعلان،انجینئرنگ کے طلباء ہر ماہ 1,20,000 روپے وظیفہ  حاصل کرنے کا سنہری موقع