سپریم کورٹ؛ کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنیوالے 3 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

Jul 31, 2023 | 20:22:PM
سپریم کورٹ؛ کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنیوالے 3 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج
کیپشن: سپریم کورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ نے کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے والے 3 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی،عدالت نے پنجاب کے سپیشل پراسیکیوٹر کو دو ماہ میں ملزمان کا ٹرائل مکمل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ انسانی جانوں کیساتھ کھیلنے والوں کیلئے کوئی رعایت نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان محمد اقبال، محمد عارف اور محمد ابرار کیخلاف کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے کا مقدمہ درج ہے،ملزمان کیخلاف قصور کے تھانہ کھڈیاں میں مقدمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سیفٹی آفیسر کی مدعیت میں درج ہے،فوڈ اتھارٹی نے چھاپے کے دوران ملزمان سے 1300 لیٹر کیمیکل ملا دودھ برآمد کرکے تلف کیا تھا،ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں ٹرائل اور ہائیکورٹ نے بھی مسترد کر دی تھیں ،جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی سکیورٹی اداروں کو چکما دینے میں کامیاب، تصاویر نے ہلاکر رکھ دیا