پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی سیکیورٹی اداروں کو چکما دے کر بیرون ملک فرار

Jul 31, 2023 | 19:28:PM
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی سیکیورٹی اداروں کو چکما دے کر بیرون ملک فرار
کیپشن: شوکت یوسفزئی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پولیس کو مطلوب سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گئے۔

سابق صوبائی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے جدہ پہنچنے کے بعد فیس بک پر فوٹو شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جدہ پہنچ گیا ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ  اللہ پاک ملک میں سیاسی و معاشی استحکام اور امن قائم کرے۔

واضح رہے کہ پولیس نے 21 جولائی کو شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپا مارا تھا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کیخلاف پرتشدد مظاہرے اور توڑپھوڑ کرنے کے الزام میں مقدمات درج ہیں اور وہ پولیس کو مطلوب تھے۔

   خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد کئی سابق وزراء روپوش ہوگئے ہیں۔