ایران کے 2  شہروں میں دھماکے، 5 افراد جاں بحق، 10 سے زائد زخمی

Jan 31, 2026 | 21:34:PM
ایران کے 2  شہروں میں دھماکے، 5 افراد جاں بحق، 10 سے زائد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران کے 2  شہروں میں دھماکوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر  5 افراد ہلاک جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔  

 میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ایران کی بندرگاہ بندر عباس میں ہفتے کو ایک عمارت میں دھماکا ہوا، دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکا شہر کے معلم بلیوارڈ کے علاقے میں واقع 8 منزلہ عمارت میں ہوا، جس کے نتیجے میں عمارت کی 2منزلیں تباہ ہو گئیں، جبکہ کئی گاڑیاں اور قریبی دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔

ایرانی حکام کے مطابق بندرعباس کی رہائشی عمارت میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوئے۔

اہواز  شہر میں بھی ایک 4 منزلہ رہائشی عمارت میں گیس دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے دبے 3 سالہ بچے اور ایک خاتون کو بچالیا گیا ہے۔

 ایرانی میڈیا نے دھماکے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر کو ہدف بنانے کی تردید کی ہے۔

ان دھماکوں کے بعد یروشلم مین ایک اسرائیلی عہدیدار نے اعلان کیا  کہ  ایرانی شہروں کی عمارتوں میں دھماکوں میں اسرائیل ملوث نہیں۔