اورنج لائن، میٹرو بس پر سفر کرنیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری

Jan 31, 2026 | 15:16:PM
اورنج لائن، میٹرو بس پر سفر کرنیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں بسنت کے دوران مفت ٹرانسپورٹ کا منصوبہ فائنل ہوگیا، شہریوں کو میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین کی سہولت میسر ہوگی۔

لاہور میں بسنت کے دوران شہریوں کے لیے مفت ٹرانسپورٹ کا منصوبہ حتمی شکل دے دی گئی ہے، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی اور نجی رائیڈر کمپنیاں 6 سے 8 فروری تک شہر بھر میں شہریوں کو مفت سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر نے بتایا کہ روزانہ 6 لاکھ مسافر فری سفر سے مستفید ہونگے، ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک اورنج لائن میٹرو سے 2 لاکھ 70 ہزار مسافروں کو سہولت ملے گی۔

لاہور کے وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ 64 میٹرو بسوں کیساتھ شاہدرہ سے گجومتہ تک فری سفر کی سہولت  حاصل ہوگی، میٹرو بس سروس کے ذریعے روزانہ ڈیڑھ لاکھ مسافر فری سفر کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ریاست دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا:وزیراعلیٰ بلوچستان

انہوں نے کہا کہ لاہور فیڈر روٹس کے لیے 188 بسیں، لاہور کے 21 روٹس پر رواں دواں ہونگیں، پی ایم اے کے تحت 40 الیکٹرک بسیں لاہور کے 2 روٹس پر سہولت فراہم کرینگے، بسنت پر شہری مفت سفری سہولت حاصل کریں گے۔