بلاول بھٹو زرداری کادہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہماری سکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی نیٹ ورک کی کمر توڑ دی،سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے بعد بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں: محسن نقوی
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 10 پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہارکیاہے۔