لاہور: شیراکوٹ میں 2 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی، مزاحمت پر ایک شخص زخمی

Jan 31, 2026 | 14:39:PM
لاہور: شیراکوٹ میں 2 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی، مزاحمت پر ایک شخص زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں ڈاکوؤں نے شہری سے 2 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ لی۔

پولیس کے مطابق اصغر نامی شخص رکشہ میں دو بیگوں میں بھاری رقم لے جا رہا تھا،دورانِ سفر دو ڈاکوؤں نے رکشہ کو روک کر بیگ چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اصغر شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد دونوں ڈاکو رقم سے بھرے بیگ لے کر فرار ہو گئے جبکہ زخمی اصغر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 پولیس کے مطابق اصغر 2022 تولے چاندی فروخت کر کے واپس آ رہا تھا جس کی رقم دو بیگوں میں موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ای بزنس رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ، میرٹ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا:وزیراعلیٰ پنجاب

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔