بسنت فیسٹیول کی افتتاحی اور اختتامی تقریب پر 30 کروڑخرچ ہوں گے

Jan 31, 2026 | 11:13:AM
بسنت فیسٹیول کی افتتاحی اور اختتامی تقریب پر 30 کروڑخرچ ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رامے)بسنت فیسٹیول 2026 کی افتتاحی اور اختتامی تقریب پر 30 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایاگیاہے۔
وینڈر نے بسنت تقریبات پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات حکومت پنجاب کو پیش کردیں۔
جلال صلاح الدین اینڈ پروڈکشن نے تقریبات کی مد میں تیس کروڑ روپے کا تخمینہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پتنگوں پر تصاویر چھاپنے کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

لاہور کے تاریخی شاہی قلعہ میں بسنت کی افتتاحی اور آصف جاہ کی حویلی میں اختتامی تقریبات ہوں گی،ان دونوں تقریبات پر 500 سے زائد افراد کا انتظام کیا جائے گا۔