پتنگوں پر تصاویر چھاپنے کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)بسنت کے موقع پر پتنگوں پر تصاویر چھاپنے اور گانوں پر پابندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقررہوگئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کو 2 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کرکے کاز لسٹ جاری کردی۔
پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی شیخ امتیاز کی درخواست پرجسٹس ملک اویس خالد کیس کی سماعت کریں گے،عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیارکیاہے کہ پتنگ کے تہوار پر کسی بھی لیڈر کی تصویر پتنگ پر چھاپنے پر پابندی عائد کی گئی ،گانوں پربھی پابندی عائد کی گئی جن میں ’’نک دا کوکا ‘‘بھی شامل ہے ،جو فحش گانا ہے نہ کوئی سیاسی گیت ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے؛ محمود اچکزئی
درخواست گزار نے مؤقف اختیارکیاہے کہ اس گانے میں ایک بول میں بانی پی ٹی آئی کا ذکر ہے جس کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی ،پابندی سے بسنت جیسے تہوار میں بھی سیاسی بدنیتی نظر آتی ہے۔