بانی پی ٹی آئی کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے؛ محمود اچکزئی

Jan 31, 2026 | 09:42:AM
بانی پی ٹی آئی کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے؛ محمود اچکزئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 8 فروری کو احتجاج کا اعلان کیا، بانی پی ٹی آئی کی بیماری کارکنوں کے ذہنوں میں ڈال دی گئی، ہمیں اپنے مقصد سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کا کراچی ایئرپورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ ،امیگریشن کاؤنٹرز پر پراسیس کاجائزہ لیا
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار سرکار ہو گی، 8 فروری کو دکانیں اور کاروبار بند کریں، ٹرانسپورٹ تنظیمیں بھی ہمارا ساتھ دیں،وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی بہترین سٹریٹ موومنٹ چلا رہے ہیں۔